قشم جزیرے پر ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک، دشمن ڈرونز کیخلاف کارروائیاں

تہران: (دنیا نیوز) قشم جزیرے پر ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا، دشمن ڈرونز سے جھڑپ ہوئی۔

ایران کے صوبہ ہرمزگان کے حکام نے کہا ہے کہ قشم جزیرے پر چند گھنٹے قبل سنی جانے والی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے باعث تھیں جہاں دشمن کے مائیکرو ڈرونز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

نائب گورنر احمد نفیسی کے مطابق ایرانی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کا مقابلہ کیا تاہم انہوں نے اس کارروائی کے نتائج یا کسی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

احمد نفیسی نے کہا کہ مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہیں جبکہ قشم جزیرے کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں اور معمول کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ قشم جزیرہ آبنائے ہرمز میں واقع ہے جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لئے انتہائی اہم بحری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں