آج عالمی و مقامی سطح پر سونے و چاندی کی قیمت کیا رہی؟
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے و چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر برقرار رہا۔
24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 99 روپے پر مستحکم رہی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 548 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہا۔