تربت میں شرپسندوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

تربت:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں شرپسندوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ملک آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار کی شناخت شبیر احمد آسکانی کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئیں جلد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں