غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا کے کارکن استنبول پہنچ گئے
استنبول: (دنیا نیوز) غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا کے کارکن استنبول پہنچ گئے۔
سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی حراست کے دوران متعدد کارکنوں پر تشدد کیا گیا، ویڈیوز میں کئی نسل کشی مخالف کارکنوں کو سٹریچر پر منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
آئرلینڈ کی انسانی حقوق کارکن کیٹرینا گراہم نے کہا غزہ کے لئے امدادی قافلے کو روکنے کے دوران اسرائیلی فورسز ہر قدم پر تشدد میں اضافے کے لئے انتہائی تیار تھیں۔
اسرائیلی اہلکاروں نے ایک کارکن کے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی جس کی وجہ سے وہ تقریباً پانی میں گر گیا، انہوں نے گفتگو کے دوران اسرائیلی کارروائی کو جارحانہ قرار دیا۔
حراست اور ملک بدری کے باوجود انہوں نے کہا کہ کارکن فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، ہم کسی بھی قسم کی دھمکی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔