ورلڈ ڈرون کانگریس 2026ء میں پاکستان کیلئے ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز

شین ژین: (دنیا نیوز) شین ژین میں ورلڈ ڈرون کانگریس 2026ء میں پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ کے اعزاز کیلئے نامزد کیا گیا۔

وزیرِ مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے 10 ویں ورلڈ ڈرون کانگریس میں شرکت کی، ورلڈ ڈرون کانگریس میں 120 سے زائد ممالک شریک ہوئے، پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا۔

بلال بن ثاقب نے ڈرونز، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کا وژن پیش کیا، بلال بن ثاقب نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ ڈرون کانگریس سے کلیدی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ نامزد کرنے پر ورلڈ ڈرون کانگریس کے منتظمین کے شکر گزار ہیں، پاکستان کیلئے یہ اعزاز ڈیجیٹل اور تکنیکی شعبوں میں عالمی اعتماد اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، بلاک چین کا امتزاج لاجسٹکس اور سپلائی چین کو تبدیل کر رہا ہے، بلاک چین کے استعمال سے ڈرون آپریشنز مزید محفوظ، شفاف اور مؤثر بن سکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ڈرونز اور بلاک چین کا اشتراک اسمارٹ سٹیز، صنعتی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس کیلئے نئی راہیں کھول رہا ہے، پاکستان جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ورلڈ ڈرون کانگریس ڈرونز اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں عالمی تعاون کو نئی جہت دے رہی ہے، تکنیکی جدت، ریگولیٹری ہم آہنگی اور صنعتی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی اور ورچوئل ایسٹس ریگولیشنز میں پیش رفت پر گامزن ہے، ڈرون انڈسٹری میں جدت اور عالمی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں