لاہور کی متعدد تاریخی سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کی متعدد تاریخی سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ایبٹ روڈ کا نیا نام ’’افتخار حسین ممدوٹ روڈ‘‘، بیڈن روڈ کو ’’مولانا محمد علی جوہر روڈ‘‘ اور برانڈرتھ روڈ کے لیے ’’سردار عبد الرب نشتر روڈ‘‘ نام زیر غور ہے۔

چیئرنگ کراس کا نام تبدیل کرکے ’’فیصل سکوائر‘‘ رکھنے کی سفارش ہے، کوپر روڈ کو ’’خواجہ نظام الدین روڈ‘‘ بنانے کی تجویز ہے۔

ڈیورنڈ روڈ کے لئے ’’سر سید محمد اقبال خان روڈ‘‘ نام زیر غور ہے، ایجرٹن روڈ کا نیا نام ’’خلیفہ شجاع الدین روڈ‘‘ اور ایمپریس روڈ کو ’’شاہراہِ ابنِ بدیس‘‘ قرار دینے کی سفارش ہے۔

فین روڈ کے لیے ’’جسٹس کیانی روڈ‘‘، فیروزپور روڈ کا نیا نام ’’شاہراہِ رومی‘‘، ہال روڈ کا نام ’’بہادر یار جنگ روڈ‘‘ رکھنے کی تجویز ہے۔

جیل روڈ کا نام ’’غوث الاعظم روڈ‘‘، لارنس روڈ کو ’’لیاقت علی خان روڈ‘‘، میکلوڈ روڈ کے لیے ’’مولانا ظفر علی خان روڈ‘‘ نام زیر غور ہے۔

میکلیگن روڈ کا نیا نام ’’جمال الدین افغانی روڈ‘‘، تاریخی شاہراہ ’’دی مال‘‘ کو ’’شاہراہِ قائداعظم‘‘، نابھا روڈ کا نام ’’سر محمد شفیع روڈ‘‘ رکھنے کی تجویز ہے۔

نکلسن روڈ کا نام ’’بخت خان روڈ‘‘، کوئنز روڈ کو ’’فاطمہ جناح روڈ‘‘، ریس کورس روڈ کے لیے ’’حسین شہید سہروردی روڈ‘‘، ٹیمپل روڈ کو ’’حمید نظامی روڈ‘‘ قرار دینے کی سفارش ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں