خان پور: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک

خان پور: (دنیا نیوز) تھانہ ظاہر پیر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک نامعلوم الاسم ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ اس کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں