ٹرمپ کے ساتھ اختلافات ہوتے رہتے ہیں جنہیں حل کر لیا جاتا ہے، نیتن یاہو
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بعض اوقات ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں جنہیں حل کرلیا جاتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ سخت گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور وہ ایران سے متعلق بنیادی باتوں پر متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے معاملے پر کارروائی کیلئے تیار ہیں لیکن بھرپور فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ ٹرمپ ہی کریں گے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ غزہ میں کارروائی کب کرنی ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے امن بورڈ کے ساتھ کیے جائیں گے۔