قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم اہداف پر غوروخوض ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلٰی اور صوبائی وزرائے خزانہ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں اقتصادی نمو اور ترقیاتی اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، قومی اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں