سی پی جے نے لبنان میں صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کو غلطی قرار دینے کا مؤقف مسترد کر دیا

لبنان: (دنیا نیوز) صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے نے لبنان میں رائٹرز کے صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کو غلطی قرار دینے کا اسرائیلی مؤقف مسترد کر دیا۔

فرانس میں اسرائیل کے سفیر نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو غلطی سے دہشت گرد سمجھ لیا تھا، سی پی جے کی مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کی ڈائریکٹر سارہ قداح نے کہا کہ یہ وضاحت کافی نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ واضح طور پر صحافیوں کے طور پر شناخت ہونے والے افراد کو بار بار کیوں نشانہ بنایا گیا؟ صحافی کافی دیر تک ایک ہی مقام پر موجود تھے اور کھلے عام اپنا کام کر رہے تھے۔

سی پی جے نے اسرائیل سے اپنے دعوے کے ثبوت اور تحقیقات کی مکمل رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں