لبنان پر حملوں کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پر میزائل برسادیئے
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔
صیہونی فوج کے مطابق اس کے فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے ہوں گے، حملوں کا جواب دیا تو اسرائیل پر مزید تباہ کن حملے کریں گے۔