بلوچستان میں پنجگور کی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم
پنجگور: (دنیا نیوز) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگور کی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگورکی تحصیل پروم کا دورہ کر کے پرواز فاؤنڈیشن کے زیرِانتظام نادرا رجسٹریشن آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تحصیل پروم میں نادرا آفس موجود نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کو شناختی دستاویزات کے حصول کیلئے طویل مسافت طے کر کے پنجگور جانا پڑتا تھا۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اورپرواز فاؤنڈیشن نے عوامی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے مختصر مدت میں نادرارجسٹریشن آفس قائم کیا، جدید سہولیات سے آراستہ دفترمیں کشادہ انتظار گاہ، خواتین کیلئے علیحدہ کاؤنٹر، ڈیٹا انٹری کاؤنٹر اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
نادرا رجسٹریشن آفس اس وقت تحصیل پروم اورگرد و نواح کی تقریباً 50 ہزارآبادی کوشناختی سہولیات ان کی دہلیز پرفراہم کر رہا ہے۔
مقامی عوام نے نادرا رجسٹریشن آفس کے قیام پرایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔