قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ سے معاہدہ طے

برمنگھم: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ سے معاہدہ طے پا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ ثنا کو برمنگھم فینکس نے سکواڈ کا حصہ بنایا، فاطمہ ثنا کو معاہدے کے تحت کم از کم 15 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔

دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست تک کھیلی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں