مجتبیٰ خامنہ ای کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم، پیچیدہ صورتحال مزید حساس ہوگئی: مبصرین

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی طرف سے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم کیا گیا ہے، جس پر مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بیان نے پہلے سے پیچیدہ صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

مبصرین کے مطابق مجتبیٰ خامنہ کے عزم سے اس سے تنازع میں ذاتی جذبات کا عنصر بھی شامل ہوگیا ہے، شہید سپریم لیڈر کی ایک ہفتے پر محیط نماز جنازہ کی تقریبات کے دوران عوامی جذبات کا مرکزی محور انتقام اور غصہ رہا۔

اجتماعات میں شریک متعدد افراد کا کہنا تھا اگر ان کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے تو ایران کو بھی اپنے دشمنوں کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا حق حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں