لبنان نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت کی تصدیق کر دی

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان نے امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور میں شرکت کرے گا، جو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں شرکت کرنے والے لبنانی وفد میں فوجی نمائندے شامل نہیں ہوں گے، لبنان نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات سے قبل جنوبی لبنان کے طے شدہ پائلٹ زونز سے اسرائیلی افواج کا انخلا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے مخصوص پائلٹ زونز سے واپس جانا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں لبنانی فوج تعینات کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں امریکی فوجی وفد نے بیروت کا دورہ کیا، جہاں اس نے لبنانی فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرکے ان پائلٹ زونز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں