لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم

لودھراں: (دنیا نیوز) لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا، جس کے بعد کراچی جانے والی 3 ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ملت ایکسپریس 3 گھنٹوں سے جہانیاں، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹوں سے قطب پور سٹیشن پر کھڑی ہیں، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹوں سے دنیا پور سٹیشن پر کھڑی ہے۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاون ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...