اسحاق ڈار کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں، سفارتی روابط میں پیش رفت اور آئندہ کی سفارتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
نائب وزیراعظم نے سفارتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 18, 2026
اسحاق ڈار نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف اور قومی مفادات کے فروغ کے لیے مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments