کندھ کوٹ میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
کندھ کوٹ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں اسلحہ صاف کرتے ہوئے پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان اپنے گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی، جو اسے سینے میں جا لگی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گولی لگنے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments