عمر کوٹ: چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر بڑے بھائی کو قتل کر دیا
عمر کوٹ: (دنیا نیوز) سامارو کے گاؤں ابراہیم سینھرو میں چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق خادم سینھرو نامی شخص اپنے بڑے بھائی کی نعش متعلقہ ہسپتال لایا تھا، جس کی گردن اور سینے پر 2 گولیاں لگنے کے نشان ہیں۔
خادم سینھرو کا کہنا تھا کہ اتفاقیہ گولی لگنے سے بڑا بھائی جان بحق ہوا، جس پر شک کی بنیاد پر خادم سینھرو کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments