ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ کل، وزیر خزانہ افتتاح کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریٹیلر سکیم ایپ کے اجراء کی تقریب کل 19 اگست کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی ریٹیلر سکیم ایپ کا افتتاح کریں گے۔

ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ تقریب دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی، تقریب کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ریٹیلر سکیم اور نئی ایپ کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ریٹیلر سکیم ایپ کا اجراء حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

خیال رہے ریٹیلر سکیم کے تحت ٹیکس نظام میں ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...