وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
میانوالی: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی میانوالی میں شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا، ،وزیرداخلہ نے شہید کے بچوں کو دلاسہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میجر احسان نے شمالی وزیرستان میں خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments