بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی

گال: (ویب ڈیسک) بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے میزبان سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے دی۔

گال میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 462 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے دیودت پڈیکل نے 167 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر 178 رنز کے خسارے میں چلی گئی، سری لنکا کی جانب سے سونال ڈنشا نے 100 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے مانوو ستھار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جڈیجا نے 3 وکٹ حاصل کی، محمد سراج، پراسدھ کرشنا اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اپنی دوسری اننگز میں بھارت نے 178 رنز کی برتری کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور 193 رنز بنا کر سری لنکا کو جیت کے لیے 372 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 206 رنز کر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت نے 165 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں سونال ڈنشا نے 84 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے مانوو ستھار نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

علم میں رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...