پی سی بی نے ٹرائی سیریز اور سری لنکا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز سمیت سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، جبکہ سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...