شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکا میں 6 سال قیام کے بعد اسی ماہ برطانیہ واپس منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں نے اپنے بچوں کو برطانیہ کے ایک سکول میں داخل کروا دیا ہے اور ستمبر سے ان کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

شہزادہ ہیری نے کنگ چارلس کو اپنی واپسی اور برطانیہ میں مستقل قیام کے منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے، ہیری اور میگھن کے بیٹے کی عمر 7 سال جبکہ بیٹی کی عمر 5 سال ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا دوبارہ شاہی فرائض انجام نہیں دے گا کیونکہ انہوں نے جنوری 2020ء میں شاہی خاندان سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور میگھن کی آبائی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ دونوں نے مختلف انٹرویوز میں شاہی خاندان کے بعض افراد کے ساتھ اختلافات کا ذکر بھی کیا تھا، جس کے بعد اب غالب امکان ہے کہ وہ شاہی فرائض انجام نہیں دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...