اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
کیرالا: ( ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں ایک ڈاکٹر نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران انسانیت کی مثال قائم کر دی۔
عروسی جوڑے میں ملبوس ڈاکٹر نے اپنی شادی روک کر بیمار کیٹرنگ ورکرز کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر شادی کے لباس میں موجود ہیں اور کیٹرنگ کے بیمار کارکن کا معائنہ کر رہی ہیں۔
— Taha (@Iam_Taha22) August 23, 2026
ڈاکٹر نے شادی کی مصروفیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بیمار افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
صارفین کی جانب سے ڈاکٹر کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور اسے انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments