اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 50 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازے میں چھپے ہوئے مزید 50 غیر ملکی گرفتار کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق 50 غیر ملکی پولیس کارروائی کے دوران پلازے میں مختلف مقامات پر چھپے ہوئے تھے، تمام غیر ملکیوں کی جیل منتقلی مکمل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جیل منتقلی کے بعد غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا، غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ رات 50 ویتنامی باشندے ڈی پورٹ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تمام غیر ملکیوں کو بھی پاکستان بدر کیا جارہا ہے اور انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...