خانیوال میں رشتے کے تنازع پر نوجوان قتل، 3 افراد شدید زخمی

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے تھانہ نواں شہرکے علاقے ٹھوکر چاون میں رشتے کے تنازع پر لڑائی میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے 25 سالہ نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے نوجوان نے پسند کی شادی کی تھی، اس رنجش پر ملزم نے چاقو سے حملہ کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو حراست میں لینے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...