سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سانحہ پمز کی وفاقی پولیس نے انکوائری رپورٹ مکمل کر لی جبکہ رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو جمع کرا دی گئی، رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔

رپورٹ میں نامزد افسران کے تحریری بیانات اور لوکیشن بھی شامل کی گئی، پمز ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیف سٹی کی فوٹیج بھی رپورٹ کا حصہ ہے، رپورٹ کے مطابق پولیس نے سابق ای ڈی پمز عمران سکندر، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ سے تحریری بیانات لئے۔

ڈاکٹروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے، ذرائع کے مطابق نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ پروین کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا، تمام کارروائی 174 کی رپورٹ کے تحت کی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے حتمی اجازت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سانحہ پمز پر جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کردیا۔

عدالت نے وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ اور کارروائی کی تفصیل طلب کر لی، عدالت نے وفاق کو کیس میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

قائمہ کمیٹی صحت کی پمز سے متعلق گزشتہ سال کی رپورٹ پر کیوں کارروائی نہیں کی گئی؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...