میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے سابق میئر مصطفیٰ کمال کے 300 ارب روپے خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ دستاویزات میں انہیں 300 ارب روپے نظر نہیں آرہے، مصطفیٰ کمال بتائیں کہ یہ رقم کب سٹی کونسل سے منظور ہوئی اور کہاں خرچ ہوئی۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ رقم وفاقی حکومت کے بجٹ کو بھی شامل کرکے بنائی گئی ہے تو پھر بھی 300 ارب نہیں بنتے۔

مرتضیٰ وہاب نے ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے بہت سے لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...