گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے، 2 ملزم ہلاک

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزم ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ کینٹ اور تھانہ اروپ کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، تھانہ کینٹ کے علاقے میں مطلوب ملزم مہیب خاں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا، ناکے پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کے دوران مبینہ مقابلہ پیش آیا، ملزم مہیب خاں اغوا، قتل، اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تھانہ اروپ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم غلام مرتضیٰ مارا گیا، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...