اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو تین سال مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کاٹز کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق فوج کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دی گئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس کل غزہ میں اسرائیلی فورسز پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کے فلسطینیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی فورسز کو کوئی نقصان پہنچا تو حماس اور غزہ کی عوام کو اس کی انتہائی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کو پہنچنے والے نقصان کے جواب میں کارروائی ہر حد سے تجاوز کر سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments