شوہر موٹر سائیکل پارک کرتا رہ گیا، دلہن دوسرے شخص کے ساتھ روانہ
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والی ایک نئی نویلی دلہن مبینہ طور پر اپنے شوہر کو داخلی دروازے پر چھوڑ کر ایک دوسرے شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر روانہ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ نوجوان اپنی 18 سالہ اہلیہ کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچا تھا، شوہر نے بیوی کو داخلی دروازے پر رکنے کا کہا اور خود موٹر سائیکل پارک کرنے چلا گیا۔
چند منٹ بعد جب شوہر واپس آیا تو اس کی اہلیہ وہاں موجود نہیں تھی، خاتون مبینہ طور پر ایک دوسرے شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر روانہ ہوگئی، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد شوہر نے پولیس سے رجوع کیا اور ارمان خان نامی شخص پر الزام عائد کیا کہ وہ اس کی اہلیہ کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی تلاش جاری ہے، تاہم خاتون کی بازیابی کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی یا اسے کسی قسم کے دباؤ یا ترغیب کے ذریعے ساتھ لے جایا گیا۔
تاحال خاتون کے مؤقف اور واقعے کے تمام حقائق کی تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ دوسرے شخص پر عائد الزامات بھی تحقیقات مکمل ہونے تک غیر مصدقہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments