پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے اور نورس اٹلانٹک کے درمیان دو بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیاروں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدید طیاروں کا حصول پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہے، بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے پہلی مرتبہ پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کا حصہ بن رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ نئے ڈریم لائنر طیاروں کے ذریعے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن میں اضافہ کیا جائے گا، جدید ترین انٹرٹینمنٹ سسٹم اور کیبن سے لیس طیارے نومبر 2026 کے آغاز سے برطانیہ اور یورپ کے روٹس پر آپریٹ کریں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئی انتظامیہ بین الاقوامی پروازوں کے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments