کراچی میں عائد دفعہ 144 کے نفاذ میں 10 روز کی توسیع
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں عائد دفعہ 144 کے نفاذ میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی۔
دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع امن وامان کے پیش نظر کی گئی، کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments