سعودی وزیر دفاع کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور فرانس کی وزیر دفاع کیتھرین ووٹرین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ علاقائی و عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...