کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لزبن : (دنیا نیوز)پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا تقریباً 23 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
اس سے قبل اکتوبر میں نیشنز لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں نہ کھلائے جانے پر رونالڈو مبینہ طور پر ناراض ہوکر پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ گئے تھے۔
بعد ازاں رونالڈو نے سوشل میڈیا پر وضاحت کی تھی کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہورہے، تاہم ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر انہوں نے خود کو سزا کا مستحق قرار دیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے۔ انہوں نے انڈر 15 سے سینئر قومی ٹیم تک تقریباً 25 سال پرتگال کی نمائندگی کیو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں ریکارڈ 146 گول اسکور کیے۔
واضح رہے کہ رونالڈو نے 2003 میں پرتگال کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا اور وہ 234 انٹرنیشنل میچز میں 146 گول کے ساتھ مردوں کی عالمی فٹبال تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments