کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شارع فیصل پر پلازہ میں این سی سی آئی اے نے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 274 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں 100 خواتین اور 42 ٹین ایجرز بھی شامل ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شہزاد اکبر کے مطابق ملزمان مختلف ناموں سے اکاؤنٹس بنا کر فراڈ کرتے تھے، کارروائی کے دوران 339 لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان جعلی آئی ڈیز بنا کر غیرملکیوں کو لوٹتے تھے، غیرملکیوں کے ساتھ مقامی افراد کو بھی فراڈ کا نشانہ بنایا گیا۔

کراچی میں 300 سے 350 سکیمنگ کال سینٹرز کام کر رہے ہیں، سائبر کرائم حکام

سائبر کرائم حکام نے کہا ہے کہ سائبر کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، روایتی جرائم بھی سائبر کرائم کا رخ اختیار کر رہے ہیں، سائبر کرائم کی کوئی حدود نہیں ہوتیں اور اس میں شناخت چھپائی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق چند روز قبل ڈارک ویب کے حوالے سے متاثرہ بچی کو بازیاب کرایا تھا، اس کے علاوہ بھی حال ہی میں دیگر قابل ذکر کارروائیاں کی گئی ہیں، سائبر کرائم کے معاملات تکنیکی نوعیت کے ہوتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ شناخت چھپا کر جعلی شناخت بتا کر لوگوں کے اکاؤنٹس خالی کرنا غیرقانونی ہے، کراچی میں 300 سے 350 اسکیمنگ کال سینٹرز کام کر رہے ہیں، سب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین بڑی کمپنیوں میں سے ایک کے خلاف کارروائی کی گئی، مذکورہ کمپنی کے خلاف ماضی میں بھی کارروائی ہو چکی ہے، ماضی میں کہا جاتا تھا کہ صرف مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حکام کے مطابق متاثرہ نیٹ ورک میں تقریباً 100 خواتین اور 42 ٹین ایجرز لڑکے لڑکیاں شامل ہیں، ماضی میں ان کے خلاف کارروائی کی گئی تو انہوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا، اب پورے نیٹ ورک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...