محمد علی درانی کا مقامی حکومتوں اور چھوٹے صوبوں کیلئے تحریک کا آغاز

بہاولپور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے مقامی حکومتوں اور چھوٹے صوبوں کیلئے تحریک کا آغاز کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کہتے ہیں بہاولپور اور صوبہ ہزارہ متفقہ قراردادوں کے بعد وجود میں آچکے، اسمبلی رہے یا نہ رہے منظور شدہ قراردادیں برقرار رہیں گی۔

محمد علی درانی نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے قیام کی تحریک اب نہیں رکے گی، نئے صوبوں کی بات پاکستان توڑنے کی نہیں جوڑنے کی ہے، موروثی سیاسی جماعتیں چھوٹے صوبوں کے قیام کی مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نئے صوبوں کے قیام پر متفق ہیں، نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کرنیوالی جماعتوں کی سیاست ختم ہو جائے گی، مزید صوبے بننے سے حکومتی اخراجات کم ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیا م سے عوام خوشحال ہوں گے اور نوجوان قیادت سامنے آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...