پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کی شدت اور شہری ہلاکتوں میں اضافے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، توانائی کی تنصیبات، ذرائع نقل و حمل اور تجارتی جہازوں پر حملے تشویشناک ہیں۔

سید حیدر شاہ نے کہا کہ فریقین مزید کشیدگی سے گریز اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، یوکرین تنازع کا پرامن حل ہی واحد قابل عمل اور ذمہ دارانہ راستہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پائیدار حل کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...