غزہ میں بارش، بے گھر افراد کی مشکلات بڑھ گئیں، تودہ گرنے سے 4 بچے، خاتون شہید
غزہ: (دنیا نیوز) موسم سرما کی بارش اور امداد کی فراہمی میں صیہونی ہٹ دھرمی برقرار رہی، غزہ میں بے گھر افراد کی مشکلات بڑھ گئیں۔
خیموں پر مٹی کا تودہ گرنے سے چار بچے اور خاتون شہید ہوگئے، امدادی کارکنوں نے ٹارچ کی مدد سے پانچ زخمیوں کو ملبے سے نکالا، ہزاروں بچے بھیگے بستروں پر سونے پر مجبور ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 80 فیصد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئیں، 12 لاکھ افراد خیموں یا عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی عوام کو امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیلی اقدامات پر اظہار تشویش کیا گیا، شہباز شریف نے کہا تھا غزہ میں خیموں کا زیر آب آنا اور بچوں کا بے یارو مددگار ہونا افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ سردی اور بھوک کے شکار فلسطینیوں کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے وزارت خارجہ کو انسانی امداد میں اضافے کیلئے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments