یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
فجیرہ: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ 18 گاڑیوں اور 5 ٹرکوں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد ابتدائی معلومات پر مبنی ہے، حادثے کے بعد امدادی اور خصوصی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments