شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا
دمشق: (دنیا نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور کم از کم ایک زخمی ہوگیا۔
شامی سرکاری ٹی وی اور وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا بیٹریاں تیار کرنے والی ایک فیکٹری کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
شام میں دسمبر 2024ء میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے سکیورٹی کی صورتحال بدستور غیر مستحکم ہے اور دمشق سمیت اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد دھماکے ہو چکے ہیں۔
جرمانہ میں دروز مذہبی اقلیت کی بڑی آبادی مقیم ہے، جہاں اس برادری کے بعض افراد اور موجودہ اسلام پسند حکومت کے حامی سنی مسلمانوں کے درمیان کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments