ملک بھر کےعوام نئے چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حق میں بول پڑے
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ملک بھر کےعوام کی جانب سے نئے چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔
کوئٹہ، لیہ ،بہاولنگر اور کراچی کے شہریوں نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے نئے صوبوں کی حمایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتےہوئے شہریوں کا کہنا تھاکہ بلوچستان جیسے بڑے رقبے کے صوبے کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا بہت ضروری ہے۔
شہریوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، اس سےلوگوں کوبنیادی سطح پر سہولیات ملیں گی۔ صوبہ بہاولپور بننے سے جنوبی پنجاب کے شہروں کے مسائل حل ہوسکیں گے۔
شہریوں کے مطابق نئے صوبے بننے سے سندھ کے نظرانداز علاقے بھی ترقی سے مستفید ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments