تھرپارکر میں ایس پی یو اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی

تھرپارکر:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے تھر پارکر میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق  تھر کول بلاک ٹو میں ڈیوٹی کے دوران ایس پی یو اہلکار ادب حسین دایو نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ  کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ خودکشی کی ابتدائی طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی  جب کہ جاں بحق اہلکار کا تعلق جیکب آباد سے تھا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اہلکار کے ورثا سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ حساس ادارے بھی معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...