امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی

تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خوف سے ہارن آف افریقہ اور کینیا میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے جبکہ مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں۔

حسین محبی نے کہا کہ امریکا کی ایران دشمنی کا آغاز 1953 کی بغاوت سے ہوا، امریکا نے ایران کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی حمایت کی، تاہم ایرانی عوام نے دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں۔

ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق امریکا اپنے فوجی مقاصد میں ناکامی کے بعد پیچھے ہٹا اور فوجی ناکامی کے بعد معاہدے کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن دوبارہ سازشوں اور کارروائیوں کی کوشش کر سکتا ہے، اس لیے ایرانی عوام میں شعور اور بیداری برقرار رکھنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...