دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن
لاہور: ( دنیا نیوز) امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کو ظلم کے خلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا۔
یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور جماعت اسلامی فلسطین کی مکمل آزادی چاہتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جبکہ امریکی سرپرستی میں غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ آج تک اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکی۔ دنیا کو اب ظلم کے خلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہو کر فلسطین کے معاملے پر جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے کیونکہ فلسطین کی آزادی پوری امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک کے سربراہان کی کانفرنس فوری طور پر بلائی جائے اور فلسطین کی آزادی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور روڈ میپ کا اعلان کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments