پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ ، چین ایک بار پھر پہلے نمبر پر
پیرس: (دنیا نیوز) پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ جاری ہے، چین ایک بار پھر پہلے نمبر پر ہے۔
چین نے 32 گولڈ ، 25 سلور اور 20 برونز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، امریکا کا 30 گولڈ، 38 سلور اور 35 برونز میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
میڈلز کی دوڑ میں آسٹریلیا 18 گولڈ ، 15 سلور اور 14 برونز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ میڈلز ٹیبل پر پاکستان کا ایک گولڈ میڈل کے ساتھ 54 واں نمبر ہے۔
خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں والی ریس میں امریکا کی سڈنی میک لافلن نے میدان مار لیا، مردوں کی 200 میٹر ریس بوٹسوانا کے لیٹسائل ٹیبوگو نے جیت لی، انہوں نے مطلوبہ فاصلہ 19.46 سیکنڈز میں طے کیا۔