کراچی میں پہلی عالمی فٹنس ایکسپو کے لیے میدان کل سجے گا
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پہلی انٹرنیشنل فٹنس ایکسپو’ فزیک فٹنس ‘ کا میلہ سج گیا۔
ایکسپو کے لیے غیر ملکی اور پاکستانی باڈی بلڈرز نے تیاریاں کرلیں، شو سے ایک روز پہلے باڈی بلڈرز نے خوب وزن اٹھایا، خواتین باڈی بلڈرز بھی اپنی صلاحیتوں نے جوہر دکھائے۔
انٹرنیشنل باڈی بلڈرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے، پاکستان نے اب تک شاندار مہمان نوازی کی ہے ، گزشتہ روز شاپنگ کیلئے مارکیٹ بھی گئے تھے۔
واضح رہے آسٹریلیا سے خاص طور پر علی رضا، جیسیکا جانسن اور فیبری زیاو ڈوس سینٹوس آئے ہیں۔