عبداللہ احمد نے مسلسل تیسری مرتبہ بیلجیئم باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

برسلز: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد عبداللّٰہ احمد نے مسلسل تیسری مرتبہ بیلجیئم باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

انہوں نے یہ کامیابی 60 کلو لائٹ ویٹ یوتھ کیٹیگری میں حاصل کی ہے، عبداللّٰہ احمد کے والد معروف کشمیری لیڈر شبیر احمد جبی نے ان کی جیت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں بتایا ہے کہ عبداللّٰہ احمد نے 60 کلو گرام کیٹیگری میں لائٹ ویٹ یوتھ بیلجیئم باکسنگ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ مسٹر یارو سے جیت کر مسلسل تیسرے سال بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...