لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا واپس لے لیا۔ احتساب عدالت نے میرٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کرلئے۔

شہباز خاندان کے خلاف آشیانہ اقبال، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کورونا کا شکار ہونے کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں پر جرح کرنے کا حکم دیا۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز نے ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر فائدہ نہ لینے کی استدعا کر دی۔ حمزہ شہباز نے مؤقف اختیار کیا کہ ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا فیصلہ وکلاء کا تھا، میرٹ کی بنیاد پر سرخرو ہونا چاہتا ہوں، عدالت نے حمزہ شہباز کی استدعا پر ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر دائر درخواست واپس کر دی۔ عدالت نے وکلا کو بریت کی درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر 27 جنوری کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے اور عدالت کے اطراف آنے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں